متھن چکرورتی کے بیٹے پر جنسی ہراسانی کا الزام

نئی دہلی۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کورٹ نے بالی ووڈ کے سابق فلم اسٹار متھن چکرورتی کی بیوی یوگیتا بالی اور بیٹے مہا اکشے کیخلاف عصمت ریزی، دھوکہ دہی اور بغیر اجازت حمل کو ضائع کرنے کے لڑکی کے الزامات پر ایف آئی آر درج کرنے کا پولیس کو حکم دیا۔ یہ حکم پولیس کو روہینی کورٹ نے دیا ہے۔ اداکارہ نے جوکہ ہندی اور بھوجپوری فلموں میں کام کیا ہے ، کورٹ سے شکایت کی تھی کہ مہا اکشے کیساتھ اس کے جنسی تعلقات 2015ء سے ہیں۔

سابق کانگریس قائد این ڈی تیواری کی حالت ابتر
دہرا دون ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اتراکھنڈ کے سابق چیف منسٹر جن کی صحت میں مسلسل بہتری پیدا ہورہی تھی، اچانک ان کی صحت ابتر ہوگئی۔ وہ تقسیم سے قبل ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے چیف منسٹر رہ چکے ہیں اور کانگریس کے سینرء قائد بھی ہیں۔ انہیں ساکیت کے سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا۔