متھرا میں ٹرین کی زد میں دو ہلاک، پانچ زخمی

متھرا ؍ نئی دہلی 21 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ایک ریلوے اسٹیشن پر اُس وقت دو افراد ہلاک اور دیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے جب وہ پٹریوں پر چلتے ہوئے ایک ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران دوسری ٹرین کی زد میں آگئے۔ ریلوے بورڈ کے ایک ترجمان نے دہلی میں کہاکہ وہ ’نان پلیٹ فارم سائیڈ‘ پر دہلی ۔ آگرہ انٹرسٹی ایکسپریس میں سوار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ متھرا میں کوسی گلای اسٹیشن سے گزرنے والی چھتیس گڑھ سمپرک کرانتی ایکسپریس کے نیچے آگئے۔ آگرہ کے ڈیویژنل کمرشیل منیجر سنجیت تیاگی نے کہاکہ ’ایک مسافر برسر موقع ہلاک ہوگیا اور دوسرا زخمی دواخانہ کو منتقلی کے دوران راستہ میں جانبر نہ ہوسکا‘‘۔