متنازع بیان پر غلام نبی آزاد اور سیف الدین سوز کے خلاف مقدمہ دائر

نئی دہلی : دہلی کے معروف ایڈوکیٹ ششی بھوشن نے فوج کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس پر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد او رسیف الدین سوز کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہے ۔مسٹر بھوشن نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں ان کے حال میں ہندوستان فوج کے خلاف دئے گئے ایک بیان کے سلسلہ میں یہ معاملہ درج کروایا ہے ۔

بھوشن نے کہا کہ کانگریس کے دونوں لیڈروں کے مبینہ بیانات سے ہندوستانی فوج کی ایک ایسی تصویر بنتی ہے جس میں وہ بے قصور لوگوں کی قاتل نظر آتی ہے ۔ایسا تبصرہ ملک خلاف اعلان جنگ سے کم نہیں ہے ۔سینئر وکیل نے اپنی شکایت میں کہا کہ آزاد کا ۲۲ ؍ جون کو ٹیلی ویژن چینل پر ایک انٹر ویو میں کہا کہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کی کارروائی میں دہشت گردوں کے مقابلہ میں عام شہری زیادہ مارے جاتے ہیں ۔

آزاد پر الزام ہے کہ وہ ملک کے وقار کو ٹھیس پہنچارہے ہیں ۔