متعلقہ فریقین کو ہی فیصلہ کرنا ہوگا : امریکہ

نئی دہلی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کشمیر کی صورتحال پر تبصرہ سے انکار کیا اور کہا کہ اس معاملے میں کوئی بھی فیصلہ متعلقہ فریقین کو کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بلوچستان میں مظالم کے تذکرہ پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ ورما نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہاں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، اور ہماری دیرینہ پالیسی یہی رہی ہے کہ متعلقہ فریقین کو اس معاملے میں فیصلہ کرنا چاہئے۔