شاہجہاں پور ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تین افراد کو آج مبینہ طور پر تقریباً 3 کنٹل وزنی گائے کو غیرقانونی طور پر ذبح کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے بموجب ان کے قبضہ سے تین کنٹل گوشت ضبط کیا گیا۔ سرکل آفیسر پوویا جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ دیہات ورکالی میں پیش آیا جہاں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گائے کو مبینہ طور پر ذبح کیا جارہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر محفوظ کی قیامگاہ پر دھاوا کیا گیا اور تین افراد اقرار ، اسرار اور ببلو عرف عامر گرفتار کرلئے گئے۔ تین کنٹل گائے کا گوشت اور ذبیحہ گاؤ میں استعمال شدہ ہتھیار ان کے قبضہ سے ضبط کرلئے گئے۔ محفوظ فرار ہے۔ اس کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔