حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ کے مایناریٹی انجینئرنگ اور فارمیسی کالجس میں تلنگانہ اسٹیٹ ایمسیٹ کے تحت انجینئرنگ اور فارمیسی کورس SW-II میں داخلہ کے لیے کونسلنگ 29 اور 30 جولائی کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن ہل فورٹ روڈ آدرش نگر بشیر باغ میں منعقد ہوگی ۔ جناب ظفر جاوید کے بموجب جن طلبہ نے انٹرنس ٹسٹ امتحان میں 40 فیصد ( بی سی ) ، 45 فیصد ( او سی ) مارکس حاصل کیے ہیں یا ۔ TSEAMCET نہ لکھا ہو یا اس میں کوالیفائی نہ ہوئے ہوں لیکن انجینئرنگ یا فارمیسی کورس میں SW-II کے تحت داخلہ لینے کے خواہاں ہو وہ سیکنڈ فیز کونسلنگ میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ نشستیں الاٹمنٹ کے لیے پہلے اقلیتی اور پھر غیر اقلیتی طلبہ کو ترجیح دی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ ftapmei.com پر ملاحظہ کریں ۔۔