احمد آباد 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)گجرات ہائیکورٹ نے آج چیف منسٹر نریندر مودی کی حکومت میں کابینی وزیر رہی مایا کوڈنانی کی عارضی ضمانت میں توسیع سے انکار کیا ہے۔ 2002 کے نروڈا پاٹیہ فرقہ وارانہ فسادات میںمایا کوڈنانی کو ماخوذ کیا گیا ہے۔ جسٹس جینت پاٹل اور آر ڈی کوٹھاری پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے مایا کوڈنانی کی درخواست ضمانت میں توسیع کو مسترد کردیا۔ کوڈنامی اس وقت طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہیں۔ اس بات کی نشاندہی کی جاتی ہے کہ ان کا سرکاری دواخانہ میں علاج کیا جائے۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہیکہ ملزمین کیلئے خاطر خواہ طبی امداد فراہم کریں۔ اگست 2012 میں تحت کی عدالت نے مایا کوڈنامی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔