نئی، یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سرچ انجن گول نے پیر کے روز ملک کے ماہر چشم امراض ڈاکٹر گووندپّا وینکٹ سوامی کے 100 ویں یوم پیدائش پر ڈوڈل بناکر انہیں خراج پیش کیا۔گول نے اپنے اس ڈوڈل میں ڈاکٹر وینکٹ سوامی کی تصویر اور اس کے پس منظر میں ان کے قائم کردہ اسپتال کو بھی دکھایا ہے ۔ڈاکٹر وینکٹ سوامی کی پیدائش یکم اکتوبر 1918 کو تامل ناڈ کے ضلع ویرود نگر کے وڈا ملّ پورم گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں انے اپنی پوری زندگی نابینا افراد کی فلاح کے لئے وقف کردی تھی۔ انہوں نے موتیا بند جیسی بیماری کے علاج کے لئے الگ طرح کی سرجری کا طریقہ علاج دریافت کیا۔ڈاکٹر گووندپا نے مدورے کے امریکن کالج سے کیمسٹری میں گریجویشن کی۔ اس کے بعد انہوں نے مدراس کے اسٹینلی میڈیکل کالج سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کی۔