ماںایک عظیم ہستی

بچو! حدیث شریف ہے ’’ماں کے قدموں تلے جنت ہے‘‘ ہر ذی روح اپنی ماں کے بطن سے پیدا ہوتا ہے چاہے وہ جانور ہو یا انسان۔
ماں اپنی اولاد کی پیدائش سے پہلے بھی تکلیف اُٹھاتی ہے اور بعد بھی۔ ہر وقت ماں کو اپنی اولاد کی فکر ہوتی ہے، ماں خود بھوکی رہتی ہے اور بچے کی بھوک کا خیال رکھتی ہے۔ ماں بہت عظیم ہستی ہے، ہمیں چاہئے کہ ماں کو ہمیشہ خوش رکھیں۔ اسے ذرا سی بھی تکلیف نہ پہنچائیں ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ ہوتی ہے، ماں اپنی اولاد کو دنیا میں جینے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔ ماں ہر گھڑی ہر وقت اپنے بچے کی بھلائی اور خوشی کا خیال رکھتی ہے۔دنیا کی مختلف زبانوں میں ماں کو کس طرح پکارتے ہیں یعنی مختلف زبانوں میں ماں کو کیا کہتے ہیں؟  عربی میں ام کہتے ہیں۔ اُردو میں ماں کہتے ہیں۔ انگریزی میں مدر پکارتے ہیں۔ فارسی میں مادر کہا جاتا ہے۔ سنسکرت میں ماتا کہتے ہیں۔ بلغاریہ میں ماتی کہتے ہیں۔ لاطینی اور یونانی میں ماتر کہتے ہیں۔ ہسپانوی میں مادرے پکارتے ہیں۔ جرمن میں مَتر کہتے ہیں۔ آئس لینڈ میں مادھر بولتے ہیں۔ روسی میں ماتے پکارتے ہیں۔ پولینڈ میں ماتکا بولتے ہیں۔ سویڈن میں مودر کہا جاتا ہے۔ ڈنمارک میں مودر ہی کہا جاتا ہے۔ فرانس میں ماں کو مائر بولتے ہیں۔