ماؤسٹوں نے گاڑیاں نذرآتش کردیں

گیا ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے گیا ڈسٹرکٹ میں ماؤسٹوں نے ایک پل کی تعمیر کے مقام پر تین گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ ماؤسٹوں کی تعداد 50 تھی، جنہوں نے پل کی تعمیر کے مقام پر گذشتہ شب دھاوا کیا اور ایک جے سی بی کے علاوہ دو تعمیراتی مشینوں کو نذرآتش کردیا۔ کہا جارہا ہیکہ کنٹراکٹرس کی جانب سے لیوی کی عدم ادائیگی پر برہم ماؤسٹوں نے مذکورہ کارروائی کی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک معاملہ درج کرتے ہوئے خاطی ماؤسٹوں کی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر دھاوے شروع کردیئے ہیں۔