وشاکھاپٹنم 25 فروری (پی ٹی آئی) رالا گڈہ موضع میں بالاپم پنچایت کے ایک سربراہ کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) کے کارکنوں نے کلہاڑی سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ 40 ماؤسٹوں پر مشتمل ایک گروپ رات گیارہ بجے سے ایک بجے کے درمیان ولیج پنچایت سربراہ سندری کرلا کے گھر پہونچا اور اُنھیں گھسیٹ کر باہر نکالا اور کلہاڑی سے حملہ کرکے سر قلم کردیا۔