ماؤسٹوں نے سکیوریٹی گارڈ کو گولی مار دی

لکھی سرائے 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم ماؤسٹوں نے ایک موضع میں واقع کجرا پولیس اسٹیشن پر تعینات ایک 50 سالہ گارڈ کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے بتایا کہ تقریباً 30 ماؤسٹوں نے موضع یورین پر ہلہ بول دیا اور درگا پوجا پنڈال میں سکیوریٹی گارڈ ارجن منڈل کو باہر نکالا اور گولی مار دی۔ نعش کو ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا گیا۔ موضع یورین میں درگا پوجا کیلئے سکیوریٹی کی بنیاد پر منڈل کو وہاں تعینات کیا گیا تھا۔

پاکستانی درانداز گرفتار
جموں 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پونچھ میں پالن والا اور سبزیان علاقے میں ایک پاکستانی درانداز کو گرفتار کیا گیا۔ ایل او سی ڈیوٹی پر ہندوستانی فوجیوں نے مشکوک سرگرمی کو محسوس کیا اور درانداز کو گرفتار کرلیا۔