مانو کے ڈپلوما ان جرنلزم کورس سیاست اسٹڈی سنٹر میں داخلوں کا سلسلہ جاری

حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیاست اسٹڈی سنٹر میں یہ کورس کامیابی سے چلایا جارہا ہے ۔ ڈی جے ایم سی میں داخلوں کے لیے امیدواروں کی اقل ترین تعلیمی اہلیت انٹرمیڈیٹ رکھی گئی ہے ۔ طلباء وطالبات اس کورس کی تکمیل کے ذریعہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں ۔ یہ ایک ضامن روزگار کورس ہے تین اکٹوبر داخلہ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ داخلہ کے خواہاں طلباء وطالبات کوآرڈینٹر سیاست اسٹڈی سنٹر محمد ریاض احمد سے فون نمبر 9985628567 اور زاہد فاروقی سے 9848256515 پر ربط کریں ۔۔