حیدرآباد، 28؍ ستمبر (پریس نوٹ) : مولا نا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،حیدرآباد میں طلبا و طالبات کی شخصیت کے ہمہ جہت فروغ کے لیے طالب علم کی با اختیاری Student Empowerment جیسے اہم موضوع پر ایک 4 روزہ پروگرام کا آغاز عمل میں آیا ہے۔دفتر‘ ڈین بہبودی طلبہ کی جانب سے منعقد ہ اس پروگرام میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ پروفیسر محمود صدیقی ،ڈاکٹر خالد مبشر،ڈاکٹر شاہین شیخ، ڈاکٹر فہیم الدین نے پاورپائنٹ و یڈیوز اور عملی سر گرمیوں کے ذریعہ ،طلبہ میں خود اعتمادی ،تنظیم و قت اور تنظیمی صلاحیت پروان چڑھانے کی کوشش کی۔ افتتاحی اجلاس میں جناب وینکٹا راماراجو نے دورِ حاضر میں ٹکنا لو جی کی طاقت پر طلبہ کی رہنما ئی کی۔پروگرام کو کامیاب بنا نے میں ڈاکٹر بونٹو کو ٹیا ، ڈاکٹر محمد رفیع اور ڈاکٹر محمد اکبر سر گرم عمل ہیں۔ دفتر ڈین کی جانب سے جناب عبدالہادی اور کونسلر نجمہ بیگم کا تعاون حاصل ہے۔