سان فرانسسکو۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ادویات ساز کارل جیراسی جسے وسیع پیمانے پر مانع حمل گولی کا خالق سمجھا جاتا ہے، سان فرانسسکو کے اپنے مکان میں کینسر کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے ہلاک ہوگیا۔ اسٹانفورڈ یونیورسٹی کے ترجمان ڈان اسٹاپر نے کہا کہ اس کی عمر 91 سال تھی۔ وہ متحدہ عرب امارات میں کیمیاء کا پروفیسر تھا۔ قبل ازیں وہ اسٹانفورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر کی خدمات انجام دے چکا تھا اور اس نے میکسیکو سٹی میں تحقیقی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ 1951ء میں اس نے ایک مصنوعی سالمہ دریافت کیا جو پہلی مانع حمل گولی کا اہم جز تھا۔ یہ گولی بنیادی طور پر جنسی علاج کرنے والے معالجین اور خواتین کے زیر استعمال رہتی ہے۔ اپنی کتاب میں جیراسی نے کہا کہ اس تخلیق نے اس کی زندگی بدل دی اور اسے سائنس سے متاثر ہونے والے معاشرے سے دِلچسپی پیدا ہوگئی۔