نئی دہلی 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مغربی مانسون اپنے معمول سے قدرے تاخیر کے بعد 5 جون کو ساحل کیرالا سے ٹکرائیگا ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے یہ پیش قیاسی کی ہے تھی کہ مانسون 30 مئی کو ساحل سے ٹکرائیگا ۔ مانسون کی کیرالا ساحل سے ٹکرانے کی اصل تاریخ یکم جون ہے ۔ اب کہا گیا ہے کہ مانسون 5 جون کو ساحل کیرالا سے ٹکرائیگا ۔ محکمہ موسمیات کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 جون کے آس پاس مانسون کے ساحل کیرالا سے ٹکرانے کیلئے حالات بالکل سازگار ہیں۔ گذشتہ سال بھی مانسون کی آمد میں تاخیر ہوئی تھی ۔