مانسون کی کیرالہ میں 30 مئی کو آمد

نئی دہلی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) امکان ہے کہ مانسون 30 مئی کو کیرالہ کے ساحل پر پہنچے گا ۔معمول کی مقررہ آمد سے یہ دو دن قبل ہوگا ۔ امکان ہے کہ مسلسل دوسرے سال بھی ملک گیر سطح پر معمول کے مطابق بار ش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات ہندوستان نے آج کہا کہ جنوب مغربی مانسون انڈومان کے سمندر اور متصلہ علاقوں میں آئندہ 3 یا 4 دن میں پہنچ جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے قبل ازیں پیش قیاسی کی تھی مسلسل دوسرے سال بھی معمول سے کم بارش ہوگی۔ اس نے اپنی پیش قیاسی میں کم بارش کا الزام ال نینو پر عائد کیا تھا ۔ جنوب مغربی مانسون امکان ہے کہ 30 مئی کو کیرالہ پر مرکوز ہوگا ۔ اس پیش قیاسی میں 4 دن کی کمی و بیشی ہوسکتی ہے ۔ امکان ہے کہ استوائی سمندرکے پانی کا بہاو اس علاقہ میں مزید مستحکم اور مزید گہرا ہوجائے گی ۔ جس کی وجہ سے معمول کی بارش کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔