باماکو ۔ 28 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) شمالی مالی پر حکومت حامی مسلح گروپ نے جس میں خودکش بم بردار بھی شامل تھے، مالی کے باغیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔ گاٹیا جنگجوؤں کے ساتھ خودکش بم بردار تھے، انہوں نے باغیوں کے علاقہ طوارق پر حملہ کیا۔ مخالف حکومت عرب مورچوں پر بھی منگل سے چہارشنبہ تک قصبہ تبانگ کورٹ میں حملے کئے گئے تھے ۔ جملہ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہے۔ صورتحال انتہائی دھماکو ہے اور ماحول پرسکون بنانا ضروری ہے۔ ایک صیانتی ذریعہ نے اقوام متحدہ کے بحالی امن مشن مالی میں ہلاکتوں کی توثیق کی اور کہا کہ دو جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ تیسرا خودکو دھماکے سے اڑالینے سے قبل ہلاک کردیا گیا ۔ گاٹیا کا نام عام طور پر حکومت حامی امغات اور حلیف توریغ خود حفاظتی گروپ کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے ۔