مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی

حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق 58 سالہ شیرایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ شاہ میر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ شدید مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس شحص نے کل رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج صبح علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس شاہ میر پیٹ مصروف تحقیقات ہے ۔