بماکو ۔ 03 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس عالمی ادارے کے مطابق فوجی قافلہ کیڈالی سے گزرنے کے دوران ایک بارودی سرنگ کی زد میں آ گیا۔ اس واقعے میں مزید پندرہ فوجی زخمی بھی ہیں، جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ بان نے کہا کہ ان ہلاکتوں کے باوجود اقوام متحدہ مالی میں اپنا امن مشن جاری رکھی گی۔ مالی میں 2003ء سے اقوام متحدہ کے امن دستے تعینات ہیں۔