مالے ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبا نے آج کہا کہ مالدیپ نے ہندوستان کی مشترکہ فوجی مشق تجویز کو ٹھکرا دیا ہے۔ ’ملن‘ نامی پر فوجی مشق 6 مارچ سے شروع ہونا ہے۔ فوجی سربراہ نے مالدیپ کے ذریعہ دعوت نامہ قبول نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 سے زیادہ ممالک کے افواج اس مشق میں حصہ لینے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ اس فوجی مشق کا انعقاد انڈومان نکوبار جزیرے میں ہوتا ہے۔ بحرہند میں چین کی جانب سے بڑھتی فرقہ وارانہ طاقت کو نظر میں رکھتے ہوئے ’’ملن‘‘ نامی فوج مشق کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ فوج کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہیکہ مشق کے دوران دوسرے ممالک کے فوجی سربراہوں کے درمیان گفتگو میں چین کی دراندازی کامعاملہ بھی اٹھ سکتا ہے۔ مشق میں بحری فوجی طاقت کو بڑھانے کے طریقوں پر غور کیا جاسکتا ہے۔ فوجی ترجمان کے مطابق اس مشق میں شامل ہونے والے ممالک کے افواج کے پاس جدید چیلنجس سے نمٹنے کیلئے بہترین تعلقات قائم ہوں گے۔