مارک مورگن امریکی امیگریشن محکمہ کے سربراہ نامزد

واشنگٹن، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما کے وقت کے سرحدی گشتی افسر کو ’ڈپارٹمنٹ آف امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ‘ (آئی سی ای ) کے سربراہ کے طور پر نامزد کیا ہے ۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کر کے کہا‘‘مجھے مضبوط، غیر جانبدار اور صحت مند امیگریشن پالیسی میں یقین رکھنے والے تمام لوگوں کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مارک مورگن آئی سی ای کے محنت کش مردوں اور خواتین کے سربراہ کے طور پر ٹرمپ انتظامیہ میں شامل ہوں گے ’’۔مسٹر مورگن امریکی جانچ ایجنسی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سابق ایجنٹ ہیں۔ انہیں جون 2016 میں امریکی سرحدی پٹرولنگ کا سربراہ بنایا گیا تھا۔