نئی دہلی 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین نے مختلف مسائل پر وسیع تر بات چیت منعقد کی ہے جن میں پڑوسی ملک میں دیسی اشیاء تک مارکٹ کی رسائی کو یقینی بنانا شامل ہے، وزارت تجارت نے آج یہ بات کہی۔ یہ میٹنگ گزشتہ ہفتے بیجنگ میں کامرس سکریٹری انوپ وادھوان اور نائب وزیر عمومی نظم و نسق چینی کسٹمس ژانگ جی وین کے درمیان منعقد ہوئی۔ دونوں ملکوں نے غیر باسمتی چاول، مچھلی اور اُس کے تیل کی چین کو برآمد کے لئے ایک پروٹوکول پر دستخط کئے ہیں۔ جی اے سی سی نے 6 ہندوستانی مِلوں کو اپنی اشیاء چین کو ایکسپورٹ کرنے کے لئے منظوری بھی دی۔