حیدرآباد ۔9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : لوک ستہ پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن نے آج کہا کہ غلط حکمرانی کے سبب سارے تلنگانہ کے کسان آج مشکل حالات میں ہیں ۔ صحافتی بیان میں صدر لوک ستہ پارٹی نے کہا کہ کسان اگرچیکہ کروڑہا روپیہ بطور ٹیکس سال ہا سال سے ادا کررہے ہیں جب کہ مارکٹ یارڈس خستہ حالات میں ہیں کئی مارکٹ یارڈس کی کمپاونڈ وال ، چھت نہیں ہے اور کسانوں کو اناج محفوظ رکھنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ جب کہ مارکٹ کمیٹیاں مقامی نمائندوں کے زیر نگرانی کام کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسان قدرتی آفات سماوی نہیں بلکہ غلط حکمرانی اور رشوت ستانی کے سبب مشکل حالات کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مارکٹ یارڈس کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جانے چاہئے ۔ انتظامیہ کی منتقلی عمل میں لائی جائے تاکہ کسانوں کی کمیٹیوں کا انتخاب کیا جاسکے ۔۔