بیجنگ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں اب عام صارفین کے لئے چار پروں والا ایک ڈرون طیارہ جس کی کئی اہم خصوصیات ہیں جن میں اُسے کسی کاغذ کی طرح موڑ کر رکھے جانے کی صلاحیت بھی ہوگی، عنقریب مارکٹ میں فروخت کے لئے دستیاب رہے گا۔ اس موقع پر Ahead نامی کمپنی کے سی ای او لی ژیانو نے بتایا کہ آئندہ پانچ سال میں عام صارفین کے استعمال کے لئے تیار کئے جانے والے ڈرون طیاروں کی مارکیٹ قدر 67.3 بلین ہوجائے گی جس کے بعد مختلف دیگر کمپنیوں سے بھی مسابقت میں اضافہ ہوجائے گا۔