مادیگا لیڈر کی رہائی کا مطالبہ ‘کل بند منانے ایم آر پی ایس کا اعلان

رامائم پیٹ ۔ 25 ڈسمبر ( این ایس ایس ) مادیگا ریزرویشن پوراٹا سمیتی ( ایم آر پی ایس ( قائدین نے الزام عائد کیا کہ ایم آر پی ایس کے بانی صدر مندا کرشنا مادیگا کو چنچل گوڑہ جیل بھیجنے کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کافی لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ اس تنظیم کے ذمہ داروں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ کے سی آر خود کو سلطنت تلنگانہ کا شہنشاہ تصور کررہے ہیں اور حقیقت کو بھول گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم آر پی ایس نے اپنے مطالبات کی یکسوئی کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے 27 ڈسمبر کو بند منانے کا فیصلہ کیاہے اور عوام سے تائید کی اپیل کی ہے ۔ ایم آر پی ایس و ایم ایس پی کے مرکزی قائدین تیگلہ پردیپ گوڑاور مندا کمار مادیگا نے چیفمنسٹر سے مندا کرشنا مادیگا کو فی الفور غیر مشروط رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مرلی مادیگا ‘ یادگیر ‘ سدھاکر ‘ رمیش اور دیگر قائدین پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔ مندا کرشنا مادیگا کی گرفتاری کے خلاف اس تنظیم کے کارکنوں نے کے سی آر کا پتلا نذرآتش کیا ۔