ناگپور۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے آج مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت اور بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ مادری زبان کو تعلیم سے مربوط کریں ۔ طلباء کی مادری زبان بھی اہمیت رکھتی ہے ۔ دستوری طور پر مسلمہ قرار دی گئی ریاستی زبانوں کو بھی پڑھایا جانا چاہئیے جو اسکول بیرونی زبان میں تعلیم دیتے ہیں انہیں غیرمسلمہ قرار دیا جائے ۔ اکھیل بھارتیہ پرتھی ندھی سبھا آر ایس ایس کا اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ ہے اس نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ تعلیم کو مادری زبان سے مربوط کیا جانا چاہئیے ۔