ماحولیات میں تبدیلی خطرناک موڑ پر پہونچنے کا انتباہ : اقوام متحدہ

نیویارک 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹینو گیوٹرس نے انتباہ دیا ہے کہ دنیا بھر میں عالمی حدت بڑھتی جارہی ہے۔ اب تیزی سے بدلتے ماحولیات کی وجہ سے خطرناک صورتحال نما ہوگی۔ ماحولیات میں تبدیلی ایک خطرناک موڑ پر پہونچ جائے گی۔ انھوں نے عالمی قائدین پر زور دیا کہ وہ ماحولیات میں تیزی سے تبدیلی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ اگر ہم نے 2020 تک اپنی روش نہیں بدلی تو یہ ماحولیات ایک خطرناک موٹر پر پہونچ جائیں گے۔ نیویارک کے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرس پر انھوں نے کہاکہ ماحولیات میں تبدیلی کا جائزہ لینا اور اس کی روک تھام کے لئے فوری قدم اُٹھانا وقت کا تقاضہ ہے۔ ہم ایک مدافعتی لمحہ میں پہونچ چکے ہیں۔ سائنسدانوں نے برسوں سے اس جانب توجہ دلائی جارہی ہے۔ وہ بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ماحولیات میں تبدیلی سے ساری دنیا ایک خطرناک مقام بن جائے گی ۔