ماحولیات سے ہم آہنگ زرعی پراجکٹ کا آغاز:مرکز

نئی دہلی۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ ملک کی چار ریاستوں مہاراشٹر، کرناٹک، اوڈیسہ اور تلنگانہ میں ماحولیات سے ہم آہنگ زرعی پروجیکٹ شروع کی گئی ہے ۔مسٹر سنگھ نے یہاں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماحولیات سے ہم آہنگ گاوں کے ماڈل کو اپنانے میں کئی ریاستی حکومتوں نے اپنی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ مہاراشٹرحکومت نے ودربھ اور مراٹھواڑہ کے خشک سالی کے مسئلے سے متاثر پانچ ہزار گاوں میں ورلڈ بینک کی مدد سے 4500کروڑ روپے کے پوکیا پروجیکٹ کو منظوری دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرناٹک، اوڈیسہ اور تلنگانہ نے اسی طرح کی ماحولیات سے ہم آہنگ زرعی پروجیکٹیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل کو موثر ڈھنگ سے حل کرنے کے لئے گاوں کی سطح پر ترقیاتی پروگرام چلانے پر زور دیا ۔ا س سلسلے میں مربوط پروجیکٹ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔