مائناریٹی انجیئنرنگ، فارمیسی اور ایم بی اے کالجس میں داخلہ کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( راست ) : فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ اے پی مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے زیر اہتمام مائناریٹی انجینئرنگ، فارمیسی اور ایم بی اے کالجس میں SW-II کونسلنگ کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ TS-ECET 2017 کوالیفائیڈ اور مسلم مائناریٹی امیداوروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جنہوں نے TS-ECET میں شرکت نہیں کی یا کوالیفائی نہیں ہوئے‘ انجینئرنگ اور فارمیسی کورسس سال دوم میں داخلوں کے لئے کونسلنگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کریں۔ کونسلنگ 11؍جولائی کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن آدرش نگر نیو ایم ایل اے کوارٹرس متصل ہوپ چلڈرنس ہاسپٹل میں منعقد ہوگی۔ مسلم اقلیتی امیدوار جو ڈپلوما یا اس کے مماثل امتحان میں 40فیصد نشانات کے ساتھ کامیاب ہوئے ہیں (BC) اور دیگر امیدوار جو 45فیصد مجموعی طور پر نشانات حاصل کئے ہوں تاہم یا تو وہ کوالیفائیڈ نہیں ہوئے یا انہوں نے مذکورہ بالا امتحان میں شرکت نہیں کی وہ کونسلنگ میں شریک ہوسکتے ہیں۔ انہیں اوریجنل سرٹیفیکیٹس پیش کرنے ہوںگے۔ایم بی اے کالجس میں سنگل SW-II کے تحت داخلوں کے لئے کونسلنگ 12جولائی کو منعقد ہوگی۔ جناب ظفر جاوید جنرل سکریٹری فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ اے پی مائناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس نے امیدواروں کو فیڈریشن کی ویب سائٹ سے استفادہ کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 

حدا کالونی میں انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کا افتتاح
شمس آباد ۔ 5 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے علاقہ حدا کالونی میں شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور کے ہاتھوں انڈر گراونڈ ڈرینج کے کام کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ شمس آباد کی ترقی کے لیے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں اور فنڈس کی کمی کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں دیری ہورہی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمس آباد گرام پنچایت کی ترقی کے لیے فنڈس منظور کریں ۔ جس سے یہاں کے مسائل کو حل کیا جاسکے اور ساتھ ہی شمس آباد پولیس اسٹیشن تا بس اسٹانڈ روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈ منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے مسافرین خاص کر طلباء و ضعیف حضرات کو مشکلات پیش آرہی ہے ۔ اس موقع پر نور جہاں ، سریکانت ، اجئے ، نریش ، دیپا گرام پنچایت ممبرس کے علاوہ کلم نرسمہا ، نند راج گوڑ ، سدولو مدیراج ، جناردھن ، سلطان وغیرہ موجود تھے ۔۔