ماؤیسٹوں کی جانب سے 27 فبروری کو تلنگانہ بند

حیدرآباد  25 فبروری ( آئی این این ) ممنوعہ ماؤیسٹوں نے 27 فبروری کو تلنگانہ بند کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب ماؤیسٹوں نے منتخبہ میڈیا کو ایک پیام روانہ کرتے ہوئے بند کا اعلان کیا ہے ۔ یہ مکتوب ماؤیسٹ لیڈر جگن کی جانب سے روانہ کیا گیا ہے جس میں گرین ہنٹ کے خَاف 27 فبروری کو تلنگانہ بند منانے کی اپیل کی گئی ہے ۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے سرحدی علاقوں میں سکیوریٹی سخت کردی ہے ۔