ل67 لاکھ روپئے کا سونا اسمگل کرنے پر دو افراد گرفتار

ل67 لاکھ روپئے کا سونا اسمگل کرنے پر دو افراد گرفتار
نئی دہلی ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو اشخاص کو یہاں اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جو مبینہ طور پر تقریباً 67 لاکھ روپئے کی قدر کا سونا اس ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ کسٹمز عہدیداروں نے گزشتہ ایک ہفتے کے اندرون اسمگلنگ کے درج کئے گئے تین واقعات میں تقریباً 2.6 کیلوگرام سونا ضبط کیا ہے۔ کسٹمز کے آج جاری کردہ بیان کے بموجب ایک مسافر کو گزشتہ روز دبئی سے یہاں آمد پر کسٹمز والوں نے روکا۔ اُس کے سامان کی تفصیلی جانچ کے نتیجے میں 1040 گرام سونا برآمد ہوا جس کی مارکیٹ میں قدر 27.19 لاکھ روپئے ہوتی ہے۔ یہ سونا امپلیفائر کے ٹرانسفارمر میں چھپایا گیا تھا۔