لیکچرر کی خودکشی

حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ایک لکچرر نے ٹرین کی پٹریوں پر خودکشی کرلیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 37 سالہ بالا شنکر جو پیشہ سے ایک خانگی کالج میں لکچرر اپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل اس شخص نے گنڈلہ پوچم پلی کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلیا ۔ ریلوے پولیس نے لکچرر کی خودکشی کی وجوہات کو مالی پریشانیاں قرار دیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے