حیدرآباد 5 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ تعلیم بچاو کمیٹی کے رکن پروفیسر ہر گوپال نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ لیکچررس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے تاکہ امتحانی پرچوں کی جانچ میں خامیوں کو ٹالا جاسکے ۔ انٹرنتائج میں نقائص پر ایک مذاکرہ میں انہوں نے یہ بات کہی ۔