لیونگ لیجنڈ امیتابھ کے سیریل یدھ کی عنقریب شروعات

بالی ووڈ کے سوپر اسٹار امیتابھ بچن پہلی بار چھوٹے پردے پر ایک بڑے کردار میں اپنے آپ کو پیش کرنے جارہے ہیں سونی ٹی وی پر پیش ہونے والے ان کے شو ’’ یدھ ‘‘ ( جنگ ) کے پوسٹر کو حال ہی میں لانچ کیا گیا ہندوستانی سینما کے لیونگ لیجنڈ امیتابھ بچن نے انوراگ کیشپ ، ساریکا اور آہانہ کمار کے ساتھ ہزاروں ناظرین کی موجودگی میں شو کے 50 فٹ اونچے پوسٹر کا افتتاح کیا شو میں یدھشٹر سکرور ( امیتابھ بچن کی جانب سے نبھاے جارہے کردار ) کی کہانی دکھائی گئی ہے وہ ایک رئیل اسٹیٹ بزنسمین ہیں اور حال ہی میں انہیں ڈیزائنیٹوینو رولوجیکل ڈس آرڈر کے بارے میں پتہ چلتا ہے ’’ یدھ ‘ میں اس شخص کی کہانی دکھائی گئی ہے

جس میں ان کے سفر گرتی صحت کے ساتھ ان کی جدوجہد اور کاروباری جھمیلوں کے ساتھ ان کی جنگ کو دکھایا گیا ہے ۔ یدھ کا پروڈکشن امیتابھ بچن کی پروڈکشن کمپنی سرسوتی کریشن کی جانب سے انڈیمال انڈیا کے تعاون سے کیا گیا ہے ۔ مشہور فلمساز انوراگ کیشپ شو کے کریٹو ڈائرکٹر ہیں اور سجیت سرکار کریٹو کنسلٹنٹ کے رول میں ہیں سیریز کا ڈائرکشن تربھوداس گپتا نے کیاہے شو میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو پہلی بار ہندوستانی ٹی وی پر ایک فکشن شو میں اہم رول میں دکھایا گیا ہے ۔ شو کے ذریعہ سے ساریکا ، نواز الدین صدیقی ، تگمانشو دھولیا اور کے کے منین جیسے کچھ مشہور بالی ووڈ اداکار بھی ٹی وی پر داخلہ لے رہے ہیں ۔