لینڈ گرابنگ کی ٹولی بے نقاب ، دو افراد جیل منتقل، اصل سرغنہ مفرور

پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کا انتباہ ، اے سی پی آصف نگر غوث محی الدین کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) لینڈ گریبنگ معاملات میں ملوث افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائیکرنے کا انباہ دیا ہے  ۔ یہ بات اے سی پی آصف نگر مسٹر غوث محی الدین نے بتائی جو آج یہاں گولکنڈہ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کو مخاطب تھے ۔ انہوں نے اس موقع لینڈ گرابنگ میں ملوث ایک ٹولی کو بے نقاب کیا اور دو افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ اے سی پی آصف نگر نے بتایا کہ سریکانت اور جبار کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ تاہم اس ٹولی کا اصل سرغنہ رگھو اور دیگر 3 افراد مفرور ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹولی نے فوت شدہ خاتون کے پلاٹ کو فروخت کرنے کی کوشش کی اورکی جگہ ایک دوسری باحیات خاتون کو پیش کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کالونی میں کا ایک پلاٹ واقع ہے اور اس پلاٹ کی مالکین وجیہ کماری کی جاریہ سال جنوری میں موت واقع ہوگئی ۔ جس کے بعد اس پلاٹ پر لینڈ گرابرس نے اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے اقدامات کا آغاز کیا ۔ رگھو نامی شخص نے فرضی دستاویزات تیار کرتے ہوئے فروخت کرنے اس کے دستاویزات تیار کرلئے اور پروہنا نامی ایک خاتون کو وجیہ کماری ظاہر کرتے ہوئے اس اراضی کو فروخت کردیا ۔ تاہم گذشتہ چند دنوں قبل وجیہ کماری کے حقیقی بیٹے سنندا کشور نے پولیس گولکنڈہ سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی اور تمام تفصیلات بتائی ۔ انسپکٹر گولکنڈہ خلیل پاشاہ نے تحقیقات کے بعد لینڈ گرابرس کو اس ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ اے سی پی نے گولکنڈہ پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے افراد کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا جائے گا ۔ جو لینڈ گرابنگ کے معاملات میں ملوث پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے آصف نگر ڈیویژن میں اس طرح کی سرگرمیوں کے خلاف لینڈ گرابرس کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا اور بتایا کہ پولیس حقیقی افراد کی حق تلفی کرنے اور غنڈہ گردی و داداگری کرنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کرے گی ۔ اس پولیس کانفرنس میں انسپکٹر گولکنڈہ خلیل پاشاہ و دیگر موجود تھے ۔