نئی دہلی۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے فوج کے نائب سربراہ دلبیر سنگھ سوہاگ کو آئندہ فوجی سربراہ بنائے جانے کے فیصلہ کو چیلنج کرنے والی ایک درخواست پر عاجلانہ سماعت کے لئے آمادگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس معاملہ کی سماعت کو جولائی کے دوسرے ہفتہ کے لئے محفوظ رکھا جائے۔ جسٹس وکرم جیت سین پر مشتمل ایک ٹیم نے اس معاملہ کی سماعت کو ستمبر کی بجائے جولائی کیلئے مختص کیا ہے جبکہ یہ کہا جارہا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل سوہاگ یکم اگسٹ سے اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے والے ہیں لہذا ان کی تقرری سے قبل ہی پیدا شدہ تنازعہ کی یکسوئی ہوجائے تو بہتر ہے ۔ لہذا سپریم کورٹ نے اب ستمبر کی بجائے جولائی میں کیس کی سماعت کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔ یاد رہے کہ لیفٹننٹ جنرل روی وستانے کی جانب سے داخل کردہ درخواست کی عدالت سماعت کررہی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ لیفٹننٹ جنرل سوہاگ کے تقرر میں ’’ سفارش ‘‘ کا اہم رول ہے۔
علیحدگی پسندوں سے غیرمشروط
بات چیت کی جائے : تریگامی
سرینگر۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر سی پی آئی ایم لیڈر ایم وائی تریگامی نے آج مرکز کی این ڈی اے حکومت کو تجویز پیش کی کہ جموں و کشمیر کے علیحدگی پسندوں کیساتھ کوئی پیشگی شرط کے بغیر بات چیت پر غور کیا جائے۔