لیبیا کے متحارب گروپس میں مذاکرات ‘ برلن روانگی

شکھرات ( مراقش ) 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا میں متحارب گروپس کے نمائندے آج برلن روانہ ہوگئے جہاں وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت میں حصہ لے سکیں۔ اس بات چیت کا مقصد تیل کی دولت سے مالا مال ملک کو ایک ناکام مملکت میں تبدیل ہونے سے بچانا ہے ۔ اقوام متحدہ کے نمائندے برنارڈنو لیان نے شمالی افریقی مملکت کی متحارب پارلیمنٹ کے نمائندوں کے سامنے ایک امن معاہدہ کا مسودہ پیش کیا ۔ ان گروپس کے مابین پیر کی رات دیر گئے مراقش میں بھی بات چیت ہوئی تھی ۔ عالمی قائدین کی تائید کے ساتھ اقوام متحدہ کے نمائندے کی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل معاہدہ کو یقینی بنانے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے آج صبح فریقین کی مصالحتی ٹیموں کے مابین بات چیت میں سرگرمی سے حصہ لیا اور ایک دوسرے کے جواب سے انہیں واقف کرواتے رہے ۔اقوام متحدہ ترجمان سمیر گھاٹلاس نے کو بتایا کہ ہم اب برلن جارہے ہیں ۔

چینی جہاز کی غرقابی
ہلاکتوں کی تعداد434
بیجنگ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام ) چین کے غرقاب جہاز ایسٹرن اسٹار کے مابقتی آٹھ مسافرین کی تلاش کیلئے غوطہ خور ایک بار پھر طاقتور دریائے یانگژی میں غوطہ لگائیں گے ۔ جہاز پر سوار 456 مسافرین سے صرف 14 افراد ہی ایسے خوش نصیب تھے جو بچ گئے جبکہ مزید آٹھ لاپتہ افراد کی تلاش ہنوم جاری ہے ۔ گذشتہ 70 سال کے دوران چین میں ایسا بدترین حادثہ رونما نہیں ہوا جس میں 434 مسافرین ہلاک ہوئے ہوں ۔ یہ تعداد کل تک 432 تھی لیکن کل دو نعشوں کے ملنے کے بعد یہی تعداد 434 ہوگئی ۔