لیبیا کے شہر سرتے کا سربراہ فوج ہلاک

طرابلس۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم مسلح افراد نے ساحلی شہر سرتے پر قابض فوج کے سربراہ کرنل سنوسی کائبا اور ان کے ڈرائیور کو ہلاک کردیا۔ فوج کو اس حملے کے بعد سخت چوکس کردیا گیا ہے۔ حملہ آور حملے کے بعد فرار ہوگئے۔دو دن قبل مقامی انتظامیہ کا ایک عہدیدار اس پر بندوق بردار کی فائرنگ میں بال بال بچ گیا تھا۔ اس شہر میں عسکریت پسندوں کے حمایت یافتہ بنیاد پرسوں کا زور ہے۔