طرابلس۔25 جون (سیاست ڈاٹ کام) بحران کے شکار شمالی افریقی ملک لیبیا میں آج پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے شروع ہوا۔ لیبیا میں قریب 35 لاکھ افراد ووٹ دینے کے اہل ہیں جبکہ اس مرتبہ ہونے والے انتخابات کے لیے محض 15 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ دو برس قبل ہونے والے انتخابات میں رجسٹریشن کرانے والے ووٹرز کی تعداد 27 لاکھ سے زائد تھی۔ 200 ارکان پر مشتمل پارلیمان کے لیے جملہ 1628 امیدوار میدان میں ہیں۔ 32 نشستیں خواتین کے لیے مختص ہیں۔لیبیا میں سابق صدر کرنل معمر قذافی کے طویل دور ِ حکومت کے بعد پہلی بار ملک میں انتخابات منعقد کئے گئے ہیں۔ کرنل قذافی ’’بہارِ عرب انقلاب‘‘ میں ہلاک کردیئے گئے تھے۔