لیبیا میں 11 جنگجو ہلاک :امریکہ

طرابلس۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی افریقی کمان (افریکوم) نے ہفتہ کو لیبیا کے الوینات میں ہوائی حملے کرکے القاعدہ کے 11 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی ہے ۔لیبیا کے اخبار لیبیا ہیرالڈ نے بتایا کہ افریکوم نے کہا ہے کہ ہوائی حملے میں القاعدہ کے 11 جنگجو مارے گئے اور ان کی تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اس ہوائی حملے میں لیبیا کا کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔ فریکوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘‘ امریکہ کی افریقی کمان نے جمعرات کو لیبیائی حکومت کے ساتھ مل کر لیبیا کے الوینات پر ہوائی حملے کئے جس میں القاعدہ اسلامک المغرب کے 11 جنگجو مارے گئے اور ان کی تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ ہمارے اندازے کے مطابق اس حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے ۔