نئی دہلی 16 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے گڑ بڑ زدہ ملک لیبیا کے سیرئے علاقہ سے 26 نیپالی باشندوں کو محفوظ طریقہ سے نکالنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ہندوستان نے قاہرہ میں نیپالی سفارت خانہ کی جانب سے ایک درخواست روانہ کرنے کے بعد طرابلس میں اپنے عہدیداروں کی مدد سے ان باشندوں کو نکالنے کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیپال کے یہ ورکرس لیبیا کی ایک کمپنی میں کام کررہے تھے۔ وزیراعظم نریندر مودی کے تاریخی دورہ نیپال کے دو ہفتوں بعد ہندوستان نے اس طرح کی مدد کی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ نیپال کے یہ ورکرس ویزا کے بغیر وہاں مقیم تھے۔ ان کی کمپنی نے غیر قانونی طور پر انھیں ملازمت دی تھی۔