لیبیا میں دولت اسلامیہ کا مقامی سربراہ گرفتار

طرابلس ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ جہادی گروپ کا ایک مقامی سربراہ اور اس کے دو ساتھیوں کو دارالخلافہ سے قریب گرفتار کرلیا گیا۔ تریپولی حکومت (جسے بین الاقوامی طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے) نے یہ بیان جاری کیا ہے، جس کے تحت حکومت کے وزارت داخلہ کی خصوصی فورسیس کی یونٹ نے اپنے فیس بک پیچ پر بتایا کہ دولت اسلامیہ کا ’’امیر‘‘ محمد سعدالجوری جسے ابوسلیمان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کو گرفتار کرلیا گیا۔ البتہ گرفتار شدہ تینوں افراد کی قومیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔