طرابلس۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج نے جنوبی لیبیا کے اوباري شہر میں فضائی حملہ کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔امریکی فوج کی افریقی کمان نے آج ایک بیان جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔ بیان کے مطابق ی طرابلس میں موجودہ بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کے ساتھ تال میل بٹھا کر یہ فضائی حملے کئے گئے ۔. ان فضائی حملوں میں کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔