طرابلس۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے دارالحکومت میں آج تازہ جھڑپوں کا آغاز ہوگیا جبکہ جنگ بندی معاہدہ ناکام ہوگیا۔ فوج کے ذرائع کے بموجب اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کی وفادار فوج کیساتھ وقفہ وقفہ سے جنوبی مضافاتی علاقوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں۔
مخالف دہشت گردی کارروائی میں رکاوٹ نہ بننے کی مغرب سے توقع
ماسکو۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روس نے آج مغربی ممالک سے اپیل کی کہ وہ شام کے صوبہ ادلیب میں مخالف دہشت گردی کارروائی میں رکاوٹ نہ بنیں۔ یہ قیاس آرائیاں گرم ہیں کہ مغرب روس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتا ہے۔