اسلام آباد 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے 2008 ء کے ممبئی حملوں کے کلیدی سازشی ذکی الرحمن لکھوی کی حراست کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی کردی کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نورالحق قریشی آج رخصت پر تھے۔ اس لئے درخواست کی سماعت نہیں ہوسکی۔ لکھوی کے وکیل صفائی راجہ رضوان عباسی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کا دفتر آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا۔ لکھوی نے کل قانون برقراریٔ نظم و ضبط عامہ کے تحت اپنی تازہ گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی۔