لکھوی کو عدالت میں شخصی حاضری سے استثنیٰ

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے 2008 ء ممبئی حملے کے کلیدی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو مقدمہ کی سماعت کے دوران شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا ہے۔ قبل ازیں لکھوی نے ایک درخواست کا ادخال کرتے ہوئے گزارش کی تھی کہ اُس کی جان کو لاحق خطرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ کی سماعت کے لئے شخصی حاضری سے اسے استثنیٰ دیا جائے۔ لکھوی کے وکیل راجہ رضوان عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔