لکھنو میں دو بہنوں کی ہلاکت پر ہجوم کا پولیس سے ٹکراؤ

جلاؤں / لکھنو 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جلاؤں کے چرخی علاقہ میں دو بہنوں کی نعشوں کی دستیابی کے بعد برہم ہجوم کا پولیس کے ساتھ ٹکراؤ ہوا جس کے نتیجہ میں پنچ پولیس اہلکاروں کے بشمول 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ 16 سالہ نیتو اور 18 سالہ ویشالی کی نعشیں تھیلوں میں دستیاب ہوئی تھیں۔ افراد خان کا الزام ہے کہ 22 ستمبر کو ان دونوں کا اغوا کرلیا گیا تھا جبکہ پولیس کا الزام ہے کہ یہ دونوں اس رات اپنے گھروں سے فرار ہوگئی تھیں۔ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جلاؤں کے ایس پی کا تبادلہ کردیا ہے اور ایس پی ریلوے سنیل کمار سکسینہ کو یہاں متعین کردیا ہے ۔