لکھنؤ میں ریاگنگ تنازعہ دو طلبہ کو گولی مار دی گئی

لکھنؤ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے ضلع ہتراس میں دلی والیا چوک پر ریاگنگ واقعہ کے تنازعہ کے بعد دو گروپ کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں دو افراد کو گولی مار دی گئی۔ مہلوکین کی شناخت 24 سالہ انشلو کوشیک اور 22 سالہ کوشیک چودھری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ گورنمنٹ پالی ٹیکنک کے ان دونوں طلبہ کو کل رات گولی ماری گئی۔ ریاگنگ کے مسئلہ پر طلبہ میں جھگڑا پیدا ہوا تھا۔