لکھنؤ۔پریاگ راج کے درمیان پنک بسوں کو ہری جھنڈی

پریاگ راج۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے خاتون مسافروں کیلئے لکھنؤ سے پریاگ راج کے لئے پانچ پنک بسوں کے چلانے کا آغاز کیا ہے ۔ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ریجنل مینیجر ترون بسین نے سنیچر کو بتایا کہ لکھنؤ کے عالم باغ بس اڈے سے پریاگ راج کیلئے پانچ پنک بسوں کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ اس میں صرف خواتین اور ان کے بچے ہی سفر کر سکیں گے۔

کسان قرض معاملے میں معاون کمیٹی منیجر کے خلاف ایف آئی آر
بھنڈ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر کوتوالی پولیس نے فرضی قرض اکاؤنٹ تیار کرنے والے ‘ پراتھمک کرشی ساکھ سہکاری سنستھا ’ لمٹیڈ بھنڈ کے اسسٹنٹ کمیٹی منیجر ماروتی شرن شرما کے خلاف دھوکا دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے ۔